Aik Din Marna Hai By Mushtaq Ahmad Qadri

Aik Din Marna Hai By Mushtaq Ahmad Qadri

2,528 views   |   288 downloads   |   Published on June 2, 2020


Download 288 Published by Nasir Deshani

Favourite
About Aik Din Marna Hai By Mushtaq Ahmad Qadri

Artist: Haji Muhammad Mushtaq Qadri

Mushtaq Ahmad Qadri -ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم چپکے چپکے،رفتہ رفتہ،دم بدم سانس ہے اک راہ روئے ملکِ عدم دفعتا اک روز یہ جائے گا تھم ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن قبر میں ہو گا ٹھکانہ ایک دن منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور جیسی کرنی،ویسی بھرنی ہے ضرور عمر اک دن یہ گزرنی ہے ضرور قبر میں میت اترنی ہے ضرور ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے آنے والی کس سے ٹالی جائے گی؟ جان ٹھہری جانے والی،جائے گی روح رگ رگ سے نکالی جائے گی تجھ پہ اک دن خاک ڈالی جائے گی ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے عیش کر غافل نہ تو آرام کر مال حاصل کر نہ پیدا نام کر یادِحق دنیا میں صبح و شام کر جس لیے آیا ہے ،وہ اپنا کام کر

Haji Muhammad Mushtaq Qadri

Also known as: Mushtaq Qadri

26 Uploads . 17.0K Profile Views

View profile